اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںسنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا علیل ہو گئے

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا علیل ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سخت علیل ہو گئے ہیں اور انہیں کارڈیالوجی فیصل آباد میں داخل کروادیا گیا ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کو دل کا عارضہ لاحق ہے ۔

(خبر جاری ہے)

گزشتہ روز سینے میں سخت درد اٹھنے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اب وہ خیریت سے ہیں۔ اہم قومی رہنمائوں نے صاحبزادہ حامد رضا کی ٹیلی فون پر بیمار پرسی کی اور جلد صحت یابی کیلئے پھولوں کے تحائف بھیجے۔ سنی اتحاد کونسل کے ترجمان نے قوم سے صاحبزادہ حامد رضا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں