اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںلاہور کی سوسائٹیوں سے کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ کی مد میں 1.25ارب ..

لاہور کی سوسائٹیوں سے کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ کی مد میں 1.25ارب روپے وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع ، بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والی کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںکیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کر دی گئی ،ملک محمد اقبال چنڑ

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء)صوبائی دارلحکومت لاہور کی سوسائٹیوں سے کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ کی مد میں 1.25ارب روپے وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروا دئیے گئے، بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والی کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںکیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کر دی گئی، صوبائی وزیر کو آپر یٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہر قسم کے معاملات کو فوری درست کر لیں۔

ایسی کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں جنہوں نے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھیلوں کے میدان،قبرستان اور ڈسپنسری کی جگہ کو بھی فروخت کر دیا ہے ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جو،ْی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(خبر جاری ہے)

لاہور کی سوسائٹیوں سے اب تک کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ کی مد میں 1.25ارب روپے وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروا دئے گئے ہیں۔لاہور میںتمام کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کو در پیش معاملات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کسی بھی محکمے سے متعلق معاملات اور مسائل کو فوری حل کرنے کی پابند ہونگی ۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبہ بھر کی تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں میںممبران کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے نئی جدت لائی گئی ہے۔ممبران کے ٹرانسفر آف پلاٹ بائیو میٹرک کے ذریعے طے پا رہے ہیں۔صوبہ بھر کے تمام کوآپریٹو دفاتر کو10 کروڑ روپے کی لاگت سے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔تمام کو آپریٹو دفاتر میں ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹیکنیکل ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔لاہور کی 104فعال سوسائٹیوں کی انسپکشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ مکینوں کو درپیش شاکایات کو فوری حل کیا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں