لاکھوںصارفین کی طرف سے بیک وقت نئے سال کی آمدکے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے جانے اورفون کالز کے باعث موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورکس جام ہو گئے

ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) لاکھوںصارفین کی طرف سے بیک وقت ایک دوسرے کو نئے سال کی آمدکے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے جانے اور فون کالز کے باعث موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورکس جام ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موبائل صارفین کی بڑی تعداد نے بیک وقت اپنے پیاروںکو نئے سال کے آغازسے ایک منٹ قبل مبارکباد دینے کے لئے ایس ایم ایس اور کالز کرنا شروع کردیں اور اچانک غیر معمولی لوڈ پڑنے سے موبائل نیٹ ورک مصروف ہو گئے ۔

موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورک میں خلل کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعددصارفین نے موبائل نیٹ ورکس مصروف ہونے کے خدشے کے پیش نظر اپنے دوستوں اور پیاروں کو پیشگی ایس ایم ایس اور موبائل فون کر کے مبارکباد کے پیغامات دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں