جناح ہائوس جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمہ میں 10ملزمان کی ضمانت منظور

منگل 7 مئی 2024 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمہ میں 10ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ۔انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان میں خالد اقبال،محمد ریاض،سید مظہر حسین محمد نعیم ،ندیم علی ،رانا اسلام، تنویر احمد سمیت دس ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں