صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ‘ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے دفاتر کی حفاظت کیلئے سیکورٹی مانگ لی‘فیصل آباد میں ہزاروں مظاہرین نے واپڈا کے دفتر ‘ ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی ‘بینک میں گھس کر توڑ پھوڑ ‘لکشمی چوک میں سینکڑوں مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی ‘ دیگر مقامات پر بھی مظاہرے
ہفتہ 3 جنوری 2009 17:13
(جاری ہے)
صوبائی دارالحکومت میں لکشمی چوک میں سینکڑوں مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں شامل پرنٹنگ سے وابستہ ورکروں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انکا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور کام نہ ہونیکی وجہ سے انہیں تنخواہیں نہیں ملیں جس سے انکے گھر وں کے چولہے تک ٹھنڈے ہو گئے ہیں ‘مظاہرے میں عام شہروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی طرف سے مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے جسکے بعد تمام مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ‘ صوبائی دارالحکومت میں باجا لائن‘ کوٹ لکھپت ‘ کاہنہ‘ گڑھی سمیت سمیت دیگر کئی مقامات پر شہریوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔فیصل آباد سے نمائندے کے مطابق کئی علاقوں میں ہزاروں شہریوں او رمحنت کشوں کی جانب سے زبردست مظاہرے کئے گئے ۔ ملت روڈ ‘ شیخوپورہ روڈ‘ سرگودھا روڈ اورگلستان کالونی میں مشتعل مظاہرین او رپولیس کے درمیان پتھراؤ بھی ہوا جبکہ گلستان کالونی میں مشتعل مظاہرین نے واپڈا کے دفتر سے ریکارڈ باہر پھینک دیا اور دفتر کو آ گ لگا دی ۔ مظاہرین نے ملت روڈ پر کھڑی ایک گاڑی اورموٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کر دیا ۔ سرگودھا روڈ پر مشتعل مظاہرین نے ایک بینک میں گھس کر زبردست توڑ پھوڑ کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے توڑ پھوڑ کے الزام میں کئی گرفتاریاں بھی کی ہیں ۔ فیصل آباد کے علاوہ گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ پتوکی‘ قصور‘ کھڈیاں کھاص ‘ چناب کے مختلف علاقوں میں بھی احتجا ج کیا گیا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فیصل آباد میں ہونیوالے پر تشدد احتجاج کے بعد حکومت سے اپنے دفاتر کے لئے سیکورٹی مانگ لی ہے جبکہ واپڈا دفاتر کے دروازے بند کر کے وہاں سیکورٹی کے اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ..
صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ وارانہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعز م ہیں،سارہ رشید
ٓآزادی صحافت ،میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ایچ آر سی پی
ارٹسٹوں کی تجربات سے استفادہ کریں گے‘سارہ رشید
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہی: شیخ فرحان عزیز
صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گی: وزیر تعلیم
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 44ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 212 ویں روز 4.20 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
مزید 160نادہندگان سے 4.20ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ‘ لیسکو
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے