عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر اصلاحات ،ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ترامیم کی منظوری دیدی

سول کیسز کا حتمی فیصلہ 3ماہ سے 6ماہ تک سنایا جائے گا، مدعی یا مخالف پارٹی کے تاریخ لینے والے کو جرمانہ عائد ہوگا

جمعہ 20 جولائی 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر اصلاحات، لاہور ہائیکورٹ کے فل کورٹ نے ترامیم کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

سول کیسز کا حتمی فیصلہ 3ماہ سے 6ماہ تک سنایا جائے گا، مدعی یا مخالف پارٹی کے تاریخ لینے والے کو جرمانہ عائد ہوگا۔ حکم امتناع سمیت تمام متفرق درخواستوں کا فیصلہ ایک ہفتے میں سنایا جائے گا، سول مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ پہلے مرحلے میں قصور، جہلم اور مظفر گڑھ میں یکم ستمبر سے سماعت ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں