موجودہ مشکل حالات میں ملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ‘ ملک فراز اعوان

تنظیم سازی اور مختلف منصوبوں کے اجراء کیلئے ملک بھر کے دورے کئے جائینگے‘ صدر اعوان اتحاد پاکستان

منگل 22 اکتوبر 2019 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) اعوان اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر ملک فراز اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں ملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت اوراپوزیشن کی تفریق سے بالا تر ہوکرسب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاوگرنہ ہمارے پاس سوا ئے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اعوان برادری کے اتحاد اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملک فراز اعوان نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اسے آگے بڑھتاہوانہیں دیکھنا چاہتے او اس کے درپے ہیں اس لئے پوری پاکستانی قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہونا ہوگا۔ ملک کے موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم سب اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے ایک سوچ اپنائیں ۔ملک فراز اعوان نے وفدکو بتایا کہ اعوان اتحاد کی تنظیم سازی اور مختلف منصوبوںکے اجراء کیلئے ملک بھر کے دورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں