چار منظور شدہ رہائشی سکیموں میں مفادعامہ کے پلاٹ واگزار

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر ا حمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیرنگرانی چار منظورشدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں کارروائی کرکے مفاد عامہ کی جگہوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے ان پلاٹوں کو واگزار کرو الیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ویسٹ ووڈ کالونی میں مسجد اور ڈسپنسری کے لئے مختص پلاٹ‘ ٹی اینڈ ٹی آبپارہ سوسائٹی میں ڈسپنسری سائٹ ‘آرمی ویلفیئر ٹرسٹ فیز ون میں پارک اور چنار کورٹس ہائوسنگ سکیم میں مفادعامہ کی عمارت کے لئے مختص پلاٹ پر قائم تجاوزات مسمار کرکے ان سائٹس کو واگزار کروالیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں