رائے ونڈ میں غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی آڑ میں لوگوں کی جمع پونجی لٹنے لگی

شہریوںکاجعلسازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم بٹورنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 25 جون 2021 16:54

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) سرمایہ داروں اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے رائے ونڈ میں غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی آڑ میں لوگوں کی جمع پونجی لٹنے لگی ،ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا ،رائے ونڈ اور گردونواح میںزرعی اراضی پر ہائوسنگ سوسائٹی بنا کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ،بجلی،پانی ،گیس ،پارک ،مسجد سمیت بنیادی سہولیات کے سہانے خواب دکھا کر مالکان نے کروڑوں روپے اکھٹے کرلئے،شہریوںنے جعلسازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم بٹورنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اخبارات میں ایل ڈی اے کی جانب سے جاری اشتہارات کی اشاعت کے باجود رائے ونڈ اور قرب جوار کے علاقوں کی زرعی اراضی پر مقامی لینڈ مافیا اور سرمایہ داروں نے رہائشی کالونیاں تعمیر کرکے انکی غیر قانونی فروخت شروع کردی ہے مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں بجلی ،پانی ،گیس ،مسجد ،پارک ،قبرستان سمیت کوئی سہولت موجود نہیں دلکش اور سہانے خواب دکھا کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا مذموم دھندہ عروج پر ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی زرعی اراضی پر مشتمل ہے جس کا کوئی این او سی نہیں حاصل کیا گیا بلکہ مشتری حضرات کو زرعی اراضی کی رجسٹریاں کروا نے کی اطلاعات عام ہیں ،حکومت کی جانب سے گرین لینڈ کو ہائوسنگ سوسائٹی بنانے پر سخت پابندی عائد ہونے کے باجود ایل ڈی اے کے راشی افسران کی سرپرستی میں متعدد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کی آڑ میں سینکڑوں افراد کروڑوں روپے لٹا چکے ہیں ،کئی سالوں سے جاری اس مذموم دھندے میں محکمہ مال کے راشی افسران بھی ملوث ہیں جو غیر قانونی طور پر فرد وں کا اجراء کررہے ہیں شہر اور قرب وجوا کی کسی بھی ہاوسنگ سوسائٹی میں زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں لیکن اسکے باوجود سادہ لوح افراد کو پرکشش پیکج اور سہولیات کے سہانے خواب دکھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،عوامی شکایات پر فرضی کارروائی ڈالنے کیلئے ایل ڈی اے افسران چکر لگاتے ہیں اور بھاری رقم لیکر معاملہ کو دبا دیتے ہیں ،رائے ونڈ میں قائم ہونیوالی کالونیاںکسی مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں ایل ڈی اے یا ٹی ایم اے سمیت کسی بھی ایجنسی سے منظوری کے بغیر عوام کو دھوکہ دے کر لوٹنے کا سلسلہ عروج پر ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں