رائے ونڈ ‘جعلی اور غیر معیاری وددھ کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا،انتظامیہ کی چشم پوشی سے لاکھوں انسانی جانیں دائو پر لگ گئیں

بدھ 24 نومبر 2021 12:47

را ئے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) رائے ونڈ اور مضافات میں جعلی اور غیر معیاری وددھ کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا ،انتظامیہ کی چشم پوشی سے لاکھوں انسانی جانیں دائو پر لگ گئیں۔

(جاری ہے)

شہری ودیہی علا قوں میں انتہا ئی مضر صحت پا ؤ ڈر میں د یگر ز ہر یلے کیمیکلز مکس کر کے دودھ کے نا م پر انتہا ئی خطر نا ک اور زہر یلا مواد تیا ر کر کے جعلسا ز ما فیا فر وخت کر کے انسا نی جانوں سے کھیل ر ہا ہے،ایک طرف سموگ نے وبائی امراض کو جنم دے رکھا ہے تو دوسری جانب جعلی اور غیر معیاری دودھ کے استعمال سے ہزاروں افراد بیمار ہورہے ہیں انسانی جانوں سے کھیلنے والے اس مافیا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت کوئی ادارہ لگا م دینے میں ناکام نظر آرہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اہلکار معیار کو بہتر بنانے کی بجائے ملاوٹ مافیا کو لائسنس بنانے پر کام کررہے ہیں جس سے ملاوٹ مافیا کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں عوا می مطا لبا ت اپیلوں اور عر صہ دراز سے میڈ یا کی چیخ و پکار کے با و جو د جعلسا زوںکیخلا ف کا رروائی نہ ہو سکی جس کی مذ مت کر تے ہو ئے شہر ی حلقوں نے چیف جسٹس آف پا کستا ن سے اس با ر ے از خو د نو ٹس لیکر کا رروائی کا مطا لبہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں