اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںٹیپو ٹرکاں والا (مرحوم) کے بیٹے امیر بلاج نے اپنی نظر بندی کو ہائیکورٹ ..

ٹیپو ٹرکاں والا (مرحوم) کے بیٹے امیر بلاج نے اپنی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) ٹیپوٹرکاں والا (مرحوم )کے بیٹے امیر بلاج نے اپنی نظر بندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ امیر بالاج اقدام قتل کے مقدمہ میں رہا ہوا تو ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں پھنسادیا گیا۔

(خبر جاری ہے)

ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہوئی تو پنجاب حکومت نے امیربلاج کونظر بند کردیا جو کہ غیرقانونی ہے۔ وکیل نے مزید موقف اپنایا کہ امیر بلاج سے کسی شخص کو خطرہ نہیں ،صرف انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ امیر بلاج کی نظر بندی کالعدم قراردیکر رہاکرنے کاحکم دیا جائے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں