لاہور، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ ادا، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

پیر 1 جنوری 2018 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) پاک فوج کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔گزشتہ روز راولپنڈی میں چکری کے مقام پر جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف اور اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔جب کہ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری بھی شریک ہوئے۔جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں