لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی سر گر میاں عروج پر پہنچ گئیں

پیر 1 جنوری 2018 18:23

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی سر گر میاں عروج پر پہنچ گئیں، تیرہ جنوری کو لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بار کی مختلف نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں،چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عمران مسعود نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم الیکشن کے مقام پر کچھ وکلاء برادری کے نمائندوں کو تحفظات ہیں،جن کو بہت جلد دور کردیا جائے گا،دوسری جانب انتخابات قریب آ نے پر امیدواروں نے اپنی انتخابی سرگر میاں تیز کر دی ہیں ،عدالتوں میںموسم سرما کی تعطیلات کے باعث انتخابی امیدواروں نے اپنی کامیابی یقینی بنانے کیلئے بار کے ووٹرز وکلاء سے انکے دفاتر اور گھروں میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور بار ایسوسی ایشن میں 18 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں