پر اسرار طو رپر جاں بحق ہونے والی خاتون اور دو بچوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

موت کاربن مونوآکسائیڈ کے باعث ہوئی،نمونے فرانزک معائنے کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے

جمعہ 19 جنوری 2018 18:40

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) گرین ٹائون میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے دو بچوں اور ان کی ماں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ماں اور بچوں کی موت کاربن مونوآکسائیڈ کے باعث ہوئی۔تینوں افراد کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان یا مزاحمت کے آثار نہیں ملے۔

(جاری ہے)

کاربن مونوآکسائیڈ سے موت کی مزید تصدیق فرانزک رپورٹ سے ہوگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک معائنے کے لئے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔متوفی عائشہ کے شوہر عثمان سے بھی پولیس حراست میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک انگیٹھی بھی ملی تھی، واقعہ خود کشی ہے یا حادثہ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں