تھانہ بھاٹی گیٹ کے ایس ایچ او دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے

جمعرات 19 جولائی 2018 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) بھاٹی گیٹ تھانے کے ایس ایچ او دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے ۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر سیالکوٹ سے آئے ہوئے انسپکٹر بشارت احمد بطور ایس ایچ اوتھانہ بھاٹی گیٹ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ دوران میٹنگ اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں پہنچ کرڈاکٹروں نے ان کی موت بارے تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ۔اس خبر کے سنتے ہی ان کے ماتحت ڈیوٹی سرانجام دینے والا تمام عملہ رنجیدہ ہوگیااس بابت اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی احسان سیف بھی دیگر افسران کے ہمراہ پہنچ گئے اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ان کے آبائی گایوں بھجوادی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں