ڈی سی لاہور نے الیکشن کے سلسلہ میں سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کر دیں

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:57

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارلحق نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو سکولوں میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنز کے متعلق ہدایات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکولوں کے تمام واش رومز فنکشنل حالت میں ہوںاورواش رومز میں صابن رکھا جائے جبکہ غسل خانوں کے سیوریج کو بھی چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں چوکیدا ر موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ پانی کی مسلسل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں