شہریوں کے عید الاضحی پر جانور ذبح کرانے کیلئے قصابوں سے پیشگی رابطے

قصابوں نے گزشتہ سال کی نسبت امسال معاوضوں میں اضافے کی نوید سنا د ی

اتوار 12 اگست 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) شہریوں کی جانب سے عید الاضحی پر جانور ذبح کرانے کیلئے قصابوں سے پیشگی رابطے شروع کر دئیے گئے جبکہ قصابوں نے گزشتہ سال کی نسبت امسال معاوضوں میں اضافے کی نوید سنا د ی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے عید الاضحی کیلئے جانوروں کی خریداری جاری ہے جبکہ پہلے روز جانور ذبح کرانے کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے قصابوںسے پیشگی رابطے بھی کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عید الاضحی پر اپنی مانگ میں اضافہ دیکھتے ہوئے قصاب بھی وی آئی پی بن گئے ہیں ۔قصابوں کی جانب سے گزشتہ سال کے برعکس امسال معاوضوں میں اضافے کی نوید بھی سنا دی گئی ہے ۔ پہلے روز اونٹ ، بیل اور بکرا ذبح کرنے کے معاوضوںمیں تقریباًا یک سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے روز کے لئے پانچ سو سے تین ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں جانور ذبح کرنے اور گوشت بنانے کیلئے استعمال ہونے والی چھریوں اور ٹوکے کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان کی قیمتوں بھی 20سے 30فیصد تک بڑھ گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں