پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

منگل 14 اگست 2018 09:50

لاہور ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش کمپلیکس میں ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ پہلے روز دو کوالیفائنگ رائونڈز کھیلے گئے جن میں 24 میچز کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 15 اگست سے جبکہ فائنل 18 اگست کو کھیلا جائے گا۔پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق پنجاب سکواش کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس فراہم کیے جائیں تا کہ ان کی رینکنگ بہتر ہو سکے اور زیادہ مواقع مل سکیں۔

نیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 90 کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ مین سینئر کیٹیگری میں پہلے کوالیفائنگ رائونڈ میں عبدالقادر نے جہانگیر خان جان کو 11/8, 91/11, 11/8 سے، عزیر رشید نے عزیر شوکت کو 12/10, 9/11, 11/9 سے، علی عمران نے شہزاد خان کو 11/9, 9/11, 13/11 سے، محمد عارف نے حارث اقبال کو 11/9, 6/11, 12/10 سے، عباس شوکت نے آصف خان کو 11/3, 14/12 سے، سلمان زیب نے آصف محمود کو 11/8, 11/7 سے، حارث قاسم نے جنید رحمان کو 11/3, 11/5 سے، محمد سمیع اللہ نے تیمور ایاز کو 11/4, 11/9 سے، معین رئوف نے محمد ابراہیم نورانی کو 11/1, 11/4 سے، فرمان احمد نے عبدالباسط کو 11/6, 11/7 سے، صدام الحق نے رضوان گل کو 15/13, 11/3, 11/2 سے، منصور زمان نے نوید رحمان کو 11/8, 11/9 سے، سعدعبداللہ نے شاہد حسین کو 11/4, 11/9 سے ،سعد عبداللہ نے شاہد حسین کو 11/4,11/9، رئیس خان نے شیخ ثاقب کو 11/9, 11/5 سے، زین رمضان نے ارسلان رمضان کو 12/10, 11/4 سے، مجاہد حسین نے ہارون خان کو 11/6, 12/10 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں عزیر رشیدنے علی عمران کو 11/7, 11/3 سے، عباس شوکت نے سلمان زیب کو 11/4, 6/11, 11/4 سے، حارث قاسم نے سعد عبداللہ کو11/4, 11/8 سے، رئیس خان نے زین رمضان کو 11/8, 11/6 سے، مجاہد حسین نے منصور زمان کو 4/11, 11/8, 11/8 سے، سمیع اللہ نے عبدالقادر کو 9/11, 11/6, 11/9، صدام الحق نے فرمان احمد کو 11/4, 11/0 سے، معین رئوف نے محمد عارف کو 5/11, 11/8,11/3 سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں