نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’ سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے ‘‘ کاانعقاد

جمعرات 16 اگست 2018 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور میں جاری یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’ سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے ‘‘ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

مقابلہ کے منصف کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ بشیر نے انجام دیے۔عامر کمال صوفی نے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے والد ڈاکٹر ایم اے صوفی نے تحریک پاکستان میں قائداعظمؒ کے سپاہی کی حیثیت سے بھرپور کام کیا ،انہوں نے ہمیں پاکستان سے محبت کا درس دیا ۔ مسلمان اور ہندو ہر لحاظ سے الگ قوم ہیں اور اسی دوقومی نظریہ کی بنیاد پر یہ وطن حاصل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ بشیر نے کہا کہ مسلمانان برصغیر قائداعظمؒ کی قیادت میں مسلم لیگ کے پرچم تلے متحد ہو گئے اور انہوں نے الگ اسلامی مملکت کے حصول کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیا۔ یہ وطن بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ مرتب کردہ نتائج کے مطابق طالبات کے درمیان ہونیوالے مقابلہ میں آمنہ تبسم نے اول‘ ماہ نور عمران نے دوئم ‘ بسمہ نور احمد نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ طلبہ کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد عثمان عارف نے اول‘ حیدر حسن نے دوئم اور فیض الرحمن نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں