امن پکار فائونڈیشن کے ز یر اہتمام ’’بین المذاہب ہم آہنگی میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد

جمعہ 17 اگست 2018 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) امن پکار فائونڈیشن کے ز یر اہتمام ’’بین المذاہب ہم آہنگی میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقادکیا گیا ۔تقریب میں’’ بین المذاہب ہم آہنگی ، دور حاضر کی اہم ضرورت ‘‘کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریری مقابلے میں پانچ نجی سکولوں کے طلبا ء و طالبات نے حصہ لیا۔

جبکہ معاشرے میں امن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے طلباء کے مابین ڈرائنگ کا مقابلہ بھی کروایا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ’’امن کڈز کلب‘‘ کے اراکین اورطلبا ء و طالبات نے شرکت کی۔تقریری مقابلے اورامن پر مبنی ڈرائنگز کے مقابلے میںپوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلبا کوامن پکار فائونڈیشن کی صدر آصفہ شیخ اور ڈائریکٹر محسن ہاشمی نے تعریفی اسناد سے نوازا ۔ تقریب کے آخر میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی مذمت کرنے کیلئے ’’ٹیبلو‘‘ بھی پیش کیا گیا جس میں ’’امن کڈز کلب ‘‘کے طلباء و طالبات نے اپنی بھر پو رصلاحیتوں کے جو ہر دکھائے اور حاضرین کو محضوظ کیا ۔ تقریب میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں