لاہور، ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان پر پوری مسلم امہ کے دل زخمی ہیں ، ابو الہاشم ربانی

جمعہ 17 اگست 2018 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) جماعة الدعوة لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان پر پوری مسلم امہ کے دل زخمی ہیں اور دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ اس قسم کی مذموم حرکتیں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں‘ مغربی ملکوں کو ایسی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے۔

اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مغربی ممالک مسلمانوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ مسجد علی المرتضیٰ ؓامیر الدین پارک میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب دوسرے مذہب کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔ مسلم حکمران ہالینڈ کی حکومت سے بھر پور احتجاج کریں اور اس ناپاک جسارت کے کو روکنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنائیں۔

(جاری ہے)

اگر عالمی برادری نے ایسی ناپاک جسارتوں کو نہ روکا تو دنیا کا امن متاثر ہو گااور مسلمان ایسی گستاخیوں کو کسی طور برداشت نہیں کریں گے۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ نظریہ پاکستان بقائے پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے۔ پاکستان بناتے وقت جو عہد اللہ سے کیا گیا تھا اسے پورا کرنا چاہیے۔ ملک کو اسلام کا گہوراہ بنایا جائے تاکہ قیام پاکستان کا مقصد حاصل ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا اور پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیرکی آزادی دراصل تکمیل پاکستان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں