ڈی سی لاہور کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے اجلاس ،زون کی سطح پر انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں زون کی سطح پر انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کو زیادہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے اوراسسٹنٹ کمشنرز انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو مانیٹر کریں۔

انہوں نے کہا کہ قبرستان میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر یوسی سیکرٹری اور چیئر مین یوسی پر مقدمہ درج کروایا جائے اور اگر ریلوے کی حدود میں تعاون نہ ملے تو ریلوے حکام پر مقدمہ درج کروانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں، فیکٹریوں، ٹائر شاپس اور کباڑخانوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں