ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی شرح کو کم از کم 2سے 10ہزار کرنیکی سفارشات ارسال

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی شرح کئی گنا بڑھانے کی سفارشات پیش کر دی گئیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب کیپٹل سٹی پولیس چیف کو ارسال کی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں روزانہ ٹریفک قوانین کی تقریباً6ہزار خلاف ورزیاں رپورٹ ہوتی ہیںجو کہ ایک بڑی تعداد ہے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے بیشتر ٹریفک کی سست روی ، شاہراہوں کی بندش اور حادثات کا سبببنتی ہیں۔ ان وجوہات پر جرمانوں کی شرح بڑھانے سے عوام کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے روکا جا سکتاہے ۔ سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ موٹر سائیکل کیلئے جرمانے کی موجودہ شرح جو 200سے 300روپے ہے اسے بڑھا کر کم از کم 2ہزار روپے جبکہ کار اور جیپ کیلئے موجودہ شرح 500کو بڑھا کر کم از کم 10ہزار روپے مقرر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں