پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 26 ستمبر 2018 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن کا عالمی دن منایا گیا اس دن کے حوالے سے گزشتہ روز گریٹر اقبال پارک میں ایک ناشتے کا اہتمام کیاگیا جس میں بین المذاہب میں شامل تمام جماعتوں کے مسلم ہندو سکھ اور عیسائی رہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر باہمی گفتگو و شنید کرتے ہوئے ناشتے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے درمیان رواداری اور محبت موجود ہے اس ملک میں تمام مذاہب کے شہریوں کو اپنی عبادات کے حوالے سے آزادی حاصل ہے اور حکومت اس حوالے سے بھرپور تعاون کر رہی ہے ان کای ہ بھی کہنا تھاکہ آج یہی وقت ہے کہ تمام مذاہب کو ایک دوسرے کے قریب کیا جائے پاکستان میں اسی بات کو امن و بھائی چارہ کہتے ہیں جو ہمیشہ جاری رہے گا اور یہی امن و بھائی چارہ شخصی کردار کی بہترین مثال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں