ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں 97 فیصد تعمیراتی کام مکمل
سنٹرلی ہیٹ اینڈ کولنگ سسٹم کیلئے بیشتر مشینری نصب،7 اہم شعبے نئی عمارت میں جلد فعال سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ ،ہسپتال میں داخل مریضوں کو خریدی گئی ادویات کی رقم واپس کرادی
پیر 8 اکتوبر 2018 19:51
(جاری ہے)
ٹیچنگ ہسپتال کے دورے میں کمشنر ڈیرہ غازی خان رانا گلزار احمد اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری ہیلتھ نے ٹراما سنٹر ، ایمرجنسی،نیو گائنی وارڈ اور میڈیسن سٹور کا معائنہ کیا۔ وارڈ کے معائنے کے دوران بعض مریضوں نے شکایت کی کہ انہیں کچھ ادویات باہر سے خریدنا پڑی ہیں۔ ثاقب ظفر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ہسپتال کو ہدایت کی کہ فوری طور پر مریضوں کو خریدی گئی ادویات کی رقم واپس کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو ہرگز باہر سے کوئی دوائی نہ خریدنے کیلئے کہا جائے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کے زیر تعمیر 370 بیڈ کے توسیعی منصوبہ کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر سینئر پروفیسرز کی کمی ہے۔ محکمہ صحت روٹیشن پر یہاں سنیئر پروفیسروں کو تعینات کررہا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں میں بھی علاج کی اعلیٰ سہولیات دستیاب ہوں۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے تمام مراکز صحت کے اعداد و شمار اکٹھے کئے جارہے ہیں،جلد مثبت تبدیلی آئیگی۔ ثاقب ظفر نے کہا کہ ہسپتال کے لئے درکار مزید فنڈز بھی جلد جاری کردیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات