لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں میں چھاپے مار کر ناقص انتظامات والے کیفے اور بیکرز شاپس سر بمہر کر دی

منگل 9 اکتوبر 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبائی دارلحکومت لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں میں چھاپے مار کر ان یونیورسٹیوں کے کیفے اور بیکرز شاپس سر بمہر کر دی ہیں۔ جن کی تعداد 8 بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سہر بمہر کیئے گئے کیفے اور بیکرز شاپس پر الزام عائد ہے کہ ان کی چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اور مختلف ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملاوٹ شدہ دودھ، تیل اور دیگر اشیاء کو طلب کر لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جن یونیورسٹیوں کے کیفے اور بیکرز شاپس کو چیک کیا ان کا تعلق پنجاب یونیورسٹی، کامسیٹ یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں سے تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں