صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

بدھ 10 اکتوبر 2018 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیرانڈسٹریز میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق، اے ڈی سی آر، اے سی ہیڈ کوارٹر،اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹریوںنے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیرانڈسٹریز میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شہر بھر کی منڈیوں کی پرائس اور اشیاء ضروریہ کی نیلامی کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جائے اور مارکیٹ میں مہنگائی کا جو مصنوعی طوفان آیا ہے اس کو فوری قابو میں کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی اشیاء کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دودھ، دہی، چینی اور دالوں پر گراں فروشی پر سخت کارروائی کی جائے اور شہر کے بڑے سٹوروں کو چیک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ لاہور سٹور مالکان سے کل خصوصی میٹنگ کرے۔ صوبائی وزیرانڈسٹریز میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اشیاء ضروریہ، پھلوں اور سبزیوں کی حقیقی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کر ے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چالانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریوں پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سمیت اے سی حضرات منڈیوں کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کریں۔ صوبائی وزیر نے اشیاء ضروریہ کی موجودہ دو ماہ پہلے اور ایک سال پہلے کی قیمتوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی بوری پر گراں فروشی پر سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں