یوسف والا سے کراچی جا نے والی خالی ٹرین کے پٹڑی سے اٴْترنے کے نتیجے میں کوئی گاڑی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی سیکشن بلاک ہوا، ترجمان ریلوے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:05

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ریلوے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتہ کی صبح 06:00بجے کوئلہ کی ایک خالی گاڑی یوسف والا سے کراچی جارہی تھی کہ خالی ٹرین کی ایک ہوپر ویگن ولہار ریلوے اسٹیشن پر لوپ لائن سے گزرتے ہوئے پٹڑی سے اٴْتر گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق صبح 11 بجکر 40 منٹ پر پٹڑی سے اٴْترنے والی ہوپر ویگن کو علیحدہ کرنے کے بعد کوئلہ کی خالی گاڑی کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے، اس ڈیریلمنٹ کے نتیجے میں کوئی بھی گاڑی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی سیکشن بلاک ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں