’’نہاری، مرغ چنے ، سری پائے،جو بنائیں صاف ستھرا بنائیں‘‘

پنجاب فوڈ اتھارٹی ہفتہ وار ناشتہ پوائنٹس چیکنگ مہم کا دوسرا روز، 7معروف ناشتہ پوائنٹس سیل

پیر 15 اکتوبر 2018 15:21

’’نہاری، مرغ چنے ، سری پائے،جو بنائیں صاف ستھرا بنائیں‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) نہاری، مرغ چنے ، سری پائے،جو بنائیں صاف ستھرا بنائیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی ہفتہ وار ناشتہ پوائنٹس چیکنگ مہم کا دوسرا روز، 7معروف ناشتہ پوائنٹس سیل کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ملک نہاری، صنم مرغ چنے، الفضل، کیپری، فضل حق،چاچا چکا کو سیل کیا گیا،ناشتہ پوائنٹس کو ناقص صفائی، غیر معیاری اشیا خورونوش کے استعمال پر سیل کیا گیا ہے ،وارث نہاری کو سیلیں توڑنے پو دوبارہ سیل کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

بندو خان اور چاند شہاب اور حنیف سری پائے کو ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔تمام ناشتہ پوائنٹس کی پچھلے ہفتے بھی چیک کیا گیا، تفصیلی نوٹس دیئے گئے،وارننگ نوٹس کے باوجود بہتری نہ لانے والے پوائنٹس کو سیل کیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صوبہ بھر میں مختلف دنوں میں سرپرائز چیکنگ مہم چلائی جاتی ہے ،باہر کاناشتہ عوام میں ایک روایت کی طرح مقبول بھی ہے جس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں