پنجاب بھر کے تھانوں میں تعینات انسپکٹرزکل لاہور طلب

منگل 16 اکتوبر 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں تعینات انسپکٹرز عہدے کے پولیس افسران کو کل لاہور طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں ڈی آئی جی ایڈمن نے تمام پولیس انسپکٹروں کو سرکل جاری کر دیا ہے پولیس انسپکٹروں کو لاہور طلب کرنے کا مقصد نئے آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کی براہ راست انسپکٹروں سے ملاقات کرنا بتایا گیا ہے جس کیلئے لاہور میں باقاعدہ ایک دربار کا اہتمام کیا جائیگا جس میں آئی جی پولیس پنجاب انسپکٹروں سے ان کودرپیش مشکلات اورتحفظات کے حوالے سے معلومات حاصل کرینگے جبکہ نئے آئی جی اپنے لائن آف ایکشن سے انسپکٹروں کو آگاہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں