پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی، رفاقت علی گیلانی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) صوبائی پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے نئے بجٹ 2018-19ء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنا عوام دوست بجٹ پیش کر کے نئی تاریخ مرتب کی ہے، حکومت کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولت دینے میں پیش پیش ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران جلد اپنی موت آپ مر جائے گا،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان کی تیز رفتار معاشی ترقی پر اٹک گئی ہیں،دنیا کو اب سی پیک منصوبہ کی اہمیت و افادیت معلوم ہورہی ہے،پاک چین دوستی کو ہمیشہ اہمیت دی گئی ہے اور یہی دوستی اب اپنی نئی آن بان کے ساتھ طلوع ہو رہی ہے،سی پیک منصوبہ میں اب کوئی بھی ملک دونوں ممالک کی رضا مندی کے بغیر شامل نہ ہو سکے گا، انہوں نے کہا کہ مخالفین پاکستان کی تیز رفتار ترقی کو ہمیشہ منفی انداز میں دیکھ رہے ہیںاور ہر بار اس ترقی پر طنز و تنقید کو اپنا وطیرہ بنانے کو اپنا دانشورانہ ا قدام قرار دیتے ہیں،اگر یہ لوگ واقعی ملک و قوم سے مخلص ہوتے تواس ترقی پر حکومت وقت کا ساتھ دیتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں