صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کی پاکستان میں ’’جائیکا‘‘ کے وفد سے ملاقات

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ کی جاپان کی عالمی تعاون تنظیم ’’جائیکا‘‘ کے لاہور دفتر آمد پر چیف ایڈوائزر چی ہوا وہاشی اور دیگر نمائندگان سے ملاقات ۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے امور زیر بحث آئے۔دوران ملاقات راجہ راشد حفیظ کا کہنا تھا کہ جاپان کی پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ لوگ اتنی دور سے یہاں آکر ہمارے لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں بھی اسی لگن سے اپنے لوگوں کو تعلیم و تربیت کے لیے کام کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ شرح خواندگی می اضافے کیلئے ہمیں تعاون کے نئے افق تلاش کرنا ہوںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ غیر رسمی تعلیم میں تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تعاون میں جانے والی ہر رکاوٹ کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کو ملازمت کے حصول میں معاون کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر رسمی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تربیت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عمران خان کے وژن کے مطابق خواندگی میں اضافے کے لیے انقلابی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں