متروکہ وقف املاک بورڈ نے ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن کا آغاز

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈ نے ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کا آغاز ،کروڑوں روپے مالیت کی جگہ واگزار کروانے کے لیے کاروائی شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق خسرہ نمبر 223واقع ڈھوک مریڈ راولپنڈی میں 4کنال 8مرلے پراپرٹی جسکی مالیت تقریبا 50کروڑ کے لگ بھگ ہے جو متروکہ وقف املاک بورڈ ،حکومت پاکستان کی ملکیتی ہے جس پر ناجائز قابضین نے بوگس ،جعلی دستاویزات کے ذریے ناجائزو غیر قانونی تعمیرات کر رکھی تھیں جنکی متعدد بار جگہ خالی کرنے کے نوٹس بھیجے مگر انہوں نے جگہ خالی نہ کی جس پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر رالپنڈی محمد آصف خان نے اسسٹنٹ کمشنر محترمہ نسیم افضل اور پولیس و انتظامیہ کی بھاری نفری اور مشینر ی کے ہمراہ ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کرنے اور ناجائز تعمیرات کو گرانے کے لیے عملی کاروائی شروع کی تو قابضین نے جگہ خالی کرنے اور اپنا قیمتی سامان سمیت دیگر اشیاء اٹھانے کے لیے مہلت طلب کی تو ناجائز قابضین کو سات یوم کا ٹائم دیا گیا کہ وہ اندر میعاد7یوم اپنا ناجائز قبضہ اور تعمیرات ختم کر کے اپنا سامان اٹھا لیں بصورت دیگر تعمیر کی گئی غیر قانونی تعمیرات گرا کر ملبہ و دیگر سامان بحق سرکار ضبط کر کے ناجائز قابضین ک خلاف بمطابق قانون کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت چیئرمین بورڈ اور سیکرٹری بورڈ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بورڈ کی ملکیتی اراضی پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز آپریشن و کاروائی کی جائے گی تاکہ بورڈ کی ملکیتی پراپرٹی و اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں