عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں‘ڈی جی آمنہ عمران خان

شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ان کی درخواستوں پر جلد از جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے‘ایڈیشنل ڈی جی عبد الشکور رانا

پیر 22 اکتوبر 2018 15:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں تاکہ شہریوں کے مسائل کے حل میں درپیش رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے انہیں بلاتاخیر دور کیاجائے ۔ دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)عبد الشکور رانا نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ان کی درخواستوں پر جلد از جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے تحریری جوابات بلاتاخیر جمع کروائے جائیں‘عدالتی احکامات کی فوری تعمیل کی جائے‘ایل ڈی اے کی ملکیتی اراضی کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اسٹیٹ افسران باقاعدگی سے سکیموں کے دورے کریں اور روزنامچہ مرتب کریں۔

(جاری ہے)

ٹائون پلاننگ ونگ غیر قانونی تعمیرات کی فہرست مرتب کرے اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کرے۔

وہ ایل ڈی اے کے عملے کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ادارے کے تمام ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ‘لینڈ ڈویلپمنٹ ‘ٹائون پلاننگ ‘کمرشلائزیشن ‘ریکوری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔عبد الشکور رانا نے کہا کہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہر ہفتے منعقد کیاجائے گا۔ تمام ڈائریکٹرز اپنے اہداف مکمل کرنے کے لئے ذاتی طور پر کاموں کی نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں