الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10180 یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے‘محمد عبدالشکور

یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس کیلئے ملک بھر میں مثالی تربیتی مراکزقائم کئے گئے ہیں ‘صدر الخدمت فائونڈیشن

پیر 22 اکتوبر 2018 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے بورڈ کا ششماہی اجلاس الخدمت کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیشنل ڈائریکٹرالخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام بریگیڈیئر(ر) عبدالجباربٹ، جنرل مینجرپروگرامز سفیان احمد خان،سینئر مینجر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام یاسر الطاف سمیت تمام مرکزی و ریجنل ذمہ دارا ن نے شرکت کی۔

اجلاس میں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ علاوہ ازیں آئندہ 6ماہ کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10180 یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کو درپیش مسائل، ان کے حقوق اور من حیث القوم ذمہ داری کے حوالے سے بھی شعور اجاگر کررہی ہے۔ والد کی شفقت سے محروم ایسے مستحق بچے جواپنی والدہ یا کسی اور سرپرست کے پاس رہ رہے ہیں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ان کی تعلیم،خوراک ، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس کے لئے ملک بھر میں مثالی تربیتی مراکزقائم کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے سرپرست کے لئے بھی مرحلہ وار خصوصی تربیتی لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ بچے کو گھر میں بھی بہتر تربیت اور ماحول میسر ہو۔ بریگیڈیئر(ر) عبدالجبار نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ51 ریجنل کلسٹرز میں تقسیم یتیم بچوں کی موجودہ تعداد 10180 ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ اب تک86 مثالی تربیتی مراکز قائم کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں