ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکا میانی صاحب قبرستان کا دورہ

پیر 12 نومبر 2018 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا۔اے سی سٹی صفدر ورک، اے ڈی ایل جی افضل ریحان اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈی سی لاہور کوافسران کی جانب سے بر یفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور نے میانی صاحب میں تجاوزات اور زمین واگزاری کے حوالے سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے قبرستان میں سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیااورباغیچی اور گل باغ بیگم میں قبرستان کی اراضی پر تجاوزات کا بھی جائزہ لیااور رہائشیوں کے مسائل حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے اے سی سٹی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سے قبل جگہ کا تمام ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیا جائیگا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں