اے ایس پیزکے ستائیس رکنی وفدکاڈی آئی جی آپریشنزآفس کادورہ

جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کواوپس رومزکیذریعے مانیٹرکیاجاتاہے، محمدوقاص نذیر

بدھ 14 نومبر 2018 23:19

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) اے ایس پیزکے ستائیس رکنی وفدنے ڈی آئی جی آپریشنزآفس کادورہ کیا ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمدوقاص نذیراورایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر) مستنصرفیروزنے اے ایس پیزکے وفدکوخوش آمدیدکہا، ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر) مستنصرفیروزنے اے ایس پیزکو خدمت مرکزاورآپریشنزروم میں پولیس ورکنگ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، ڈی آئی جی نیشنل پولیس اکیڈمی امجدخان، سی ٹی اولاہورکیپٹن(ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی کیپٹن (ر) الیاس اورایس پی صدرانویسٹی گیشن راشدہدایت بھی اس موقع پر موجودتھے، اے ایس پیز کے وفدکوپھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے،ڈی آئی جی آپریشنزلاہورنے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ اوپس روم میں تعینات اہلکارتھانہ کے تمام معاملات کوالیکٹرانک سکرینزپرلائیو مانیٹرکرتے ہیں،لاہورکی تمام چھ ڈویڑنزمیں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کواوپس رومزکے ذریعے مانیٹرکیاجاتاہے، ایس ایس پی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر) مستنصرفیروزنے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں کمی اورامن و امان کی صورتحال مزیدبہترہوئی ہے،ڈی آئی جی نیشنل پولیس اکیڈمی امجدخان اورایس ایس پی کیپٹن(ر) الیاس نے پولیس ورکنگ بارے بریفنگ دینے پرڈی آئی جی آپریشنزمحمدوقاص نذیراورایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر) مستنصرفیروزکاشکریہ اداکیا، تمام افسران نے لاہورپولیس کی قیادت کیلئے بہترین فرائض سرانجام دینے پرداددی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں