لاہور،ڈی جی نیب کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کی جانب سے مبینہ فراڈ کی شکایات

جمعہ 30 نومبر 2018 00:30

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) ڈی جی نیب لاہور کیجانب سے نیب لاہور میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور دن 12سے شام 4 بجے تک متاثرین کی شکایات خود سنتے رہے۔ کھلی کچہری میں شامل متاثرین کی اکثریت ہاؤسنگ سیکٹر میں ہونیوالے مبینہ فراڈ کے خلاف شکایات لے کر پہنچی۔

(جاری ہے)

صوبائی اداروں میں ہونیوالی بدعنوانی کے خلاف بھی شکایات موصول ہوئیں۔

معلوم ہواہے کہ تمام شکایات کو انتہائی شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر زیرِ غور لایا جائیگا۔ متاثرین کو ہونیوالے نقصانات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔نیب لاہور کے افسران کی انتھک محنت کے باعث ئ2017 سے تاحال ملزمان سے 4 ارب سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی جا چکی ہے۔ برآمد شدہ مکمل رقم کی قانون کیمطابق مرحلہ وار واپسی بھی ساتھ ہی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں