قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

شہباز شریف 10دسمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے‘مریم اورنگزیب

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر ڈپٹی سپیکر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف انشااللہ 10دسمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں