سیلز ٹیکس سے ادائیگی کا طریقہ کار آ سان بنانے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ،سمگلنگ اورافراط زر میں کمی ہو گی،دارو خان اچکزئی

جمعہ 7 دسمبر 2018 13:30

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) رہنما یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کے موجودہ نظام میں اصلاحات سے کاروباری صورتحال پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے،سیلز ٹیکس سے ادائیگی کا طریقہ کار آ سان بنانے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ جبکہ ٹیکس چور ی ،سمگلنگ اورافراط زر میں کمی واقع ہو گی‘ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافہ سے کاروباری برادری کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے لیکن اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کرے تو ان مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس اصلاحات سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ نجی شعبہ کیلئے کاروباری لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول سازگارہو جائے گا،اگر سیلز ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کر کے اسے ناقابل واپسی قرار دیدیا جائے تو ریفنڈ کلیمز اور ان پٹ ٹیکس کے متعلق شکایات ختم ہو جائیں گی جس سے تاجر برادری کا وقت اور سرمایہ جبکہ ایف بی آر کے انتظامی اخراجات کم ہو جائیں گے‘انہوں نے کہا کہ جعلی ریفنڈ کلیمز کا سلسلہ ختم ہونے سے حکومت کودوسو ارب روپے تک فائدہ پہنچے گا، سیلز ٹیکس سے ادائیگی کا طریقہ کار آ سان ہونے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گاجبکہ ٹیکس چور ی ،سمگلنگ اورافراط زر میں کمی ہو جائیگی‘انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں