کرسمس کی آمد،کرسمس ٹریز اور سانتا کلاز کے مجسموں کی تزئین و آرائش شرو ع

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ملک بھر کی مسیحی برادری اپنا کرسمس کا مقدس ومتبرک اور پرمسرت تہوار 25دسمبر منگل کوروائتی جوش و خروش ، عقیدت و احترام ، مذہبی جذبے سے منا ئے گی، اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں گرجا گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے جبکہ چرچز میں کرسمس ٹریز اور سانتا کلاز کے مجسموں کی تزئین و آرائش بھی شرو ع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرسمس کی ۱ٓمد کے سلسلہ میں مسیحی برادری میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور انہوںنے کیک کاٹنے اور کینڈل لائٹ سروسز بھی شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں