صحافی عوام میں سماجی شعور کی آگاہی کیلئے اپناکر دار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:10

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ ‘ کان او رچہرہ ہے، مثبت اور اصلاحی رپورٹنگ کے بغیر معاشرے سے برائیوں او رعوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودہا پریس کلب میں صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر سرگودہا کے نامور صحافی شاہین فاروقی ‘ سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی ‘ صدر آصف حنیف ‘ نعیم طاہر ‘ محبوب اصغر شیخ و پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ، انہوں نے کہاکہ صحافت پیشہ پیغمبری ہے ، صحافی عوام میں سماجی شعور کی آگاہی کیلئے اپنا کر دار ادا کریں تاکہ عوام پبلک پراپرٹی کو اپنی ملکیت سمجھتے ہوئے ان کی حفاظت کریں اور انہیں محفوظ بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں،انہوں نے کہاکہ ہم لوگ اپنے گھر کا کوڑا کرکٹ بازاروں گلیوں میں پھینکنے کے عادی بن چکے ہیں، اس عادت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ،عوام کو چاہیے کہ وہ گلی محلوں ‘ بازاروں اور پارکوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں