بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش زون اسکواڈنے پیرمکی،جیل روڈ، داتا دربار اور قلعہ گجر سنگھ سے 38عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

راوی زون اسکواڈنے شاہدرہ، ونڈالہ روڈ سے 20عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔سمن آباد زون اسکواڈ نے گلشن راوی اور سوڈیوال سے 13عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔واہگہ وشالامار زون اسکواڈ نے کینال تا شریف پورہ اور بسی موڑتارنگ روڈ سی09عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ 02بھینسیں قبضہ میں لے لیں۔ پختہ تجاوزات میں 153ریمپ ، 10تندور اور 4سیڑھیاں مسمار کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

02افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں جبکہ 10,000روپے موقع پر جرمانہ کیا گیا۔

اقبال زون اسکواڈ نے امن سنٹر جوہر ٹائون اور جمعہ بازار لیاقت چوک سے 49عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ 70بینرز اتار دئیے گئے۔11افراد کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے اور 10ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے دھرمپورہ الطاف کالونی سے 18عارضی تجاوزات ہٹادیں۔ سنٹرل اسکواڈ نے شاہ عالم میں آپریشن کے دوران عینک محل مارکیٹ اور پری محل مارکیٹ میں 19دکانیں ،30تھڑے اور متعدد برآمدے مسمار کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں