ہنجروال ‘بھائی نے بھائی کی جان لے لی

جمعہ 18 جنوری 2019 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ہنجروال کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ میں بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔بتایاگیا ہے کہ جوڈیشل کالونی کے رہائشی سجاد شاہ کا اپنے بھائی عمران شاہ کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کی رات دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔عمران شاہ نے سجاد شاہ کو سر پر لوہے کے راڈ مار کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ ملزم فرارموقع سے فرار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں