لاہور،2سیشن ججز کی خدمات حکومت کے سپر د

جمعرات 21 فروری 2019 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے تقرری کے منتظر 2سیشن ججز کی خدمات حکومت کے سپر دکردیں ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج محمد اقبال اور محمد کلیم خان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حکومت کے سپرد کی گئیں ۔سیشن جج محمداقبال کوسپیشل جج انسداد دہشتگردی عدالت لاہور اورسیشن جج محمد کلیم خان سپیشل جج انسداد دہشتگردی کورٹ ساہیوال تعینات کردیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں