ْشفیق آباد میں جوتوں کی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث 2 مزدور جاں بحق جبکہ 8 بے ہوش ہو گئے

جمعرات 21 مارچ 2019 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) شفیق آباد میں جوتوں کی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث 2 مزدور جاں بحق جبکہ 8 بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموںنے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کردیا جبکہ پولیس نے فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے بند روڈ میں شہزاد نامی شخص نے جوتے بنانے والی فیکٹری بنا رکھی تھی گزشتہ روز فیکٹری میں مزدور کام کررہے تھے کہ گیس سلینڈر میں گیس لیکج کے باعث موقع پر موجود 10 مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 28 سالہ صفدر اور 25 سالہ عمران جانبر نہ ہو سکے جبکہ 8 مزدورں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ کو کلیئر کردیا جبکہ گیس کی بدبو پھیلنے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پولیس نے فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں