ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر سے ڈپٹی ہیڈ قونصلر اسٹنٹ ڈیپارٹمنٹ ریونا نکولز اور برٹش ہائی کمشنر کے وفدکی ملاقات

جمعرات 21 مارچ 2019 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر سے برطانوی فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کی ڈپٹی ہیڈ قونصلر اسٹنٹ ڈیپارٹمنٹ ریونا نکولز اور برٹش ہائی کمشنر کے وفدکی ملاقات سول سیکرٹریٹ پنجاب میں منعقد ہوئی۔ملاقات میں چائلڈ پروٹیکشن بیور کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ڈپٹی ہیڈ قونصلراسسٹنٹ نے چائلڈ پروٹیکشن میں تعاون کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل نے برطانوی فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس اور برٹش کمشنر سے آئے وفد کو تفصیل سے بریفنگ دی۔کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے کہا کہ پنجاب میں 8 چائلڈ پروٹیکشن بیور کے سنٹر کام کر رہے ہیں اور چائلڈ پروٹیکشن بیور بے سہارا بچوں کے لیے کام کر رہا ہے۔اُنھوں نے ڈپٹی ہیڈ قونصلر اسسٹنٹ ڈیپارٹمنٹ ریونا نکولز کی چائلڈ پروٹیکشن بیور میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ریونا نکولز نے پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن بیور کے کردار کو سرہا تے ہوے کہا کہ پنجاب بے سہارا اور یتیم بچوں کے محکمہ داخلہ بہت اچھا کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں