آلائشوں سے تیل تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کا لاہور میںبڑا آپریشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائیاں، 7 یونٹ سیل، 16ہزار 600 لیٹر تیل برآمد چربی سے بھرے ڈرم، 36 بڑے کڑاہے، 154نیلے ڈرمز ضبط ،برآمد شدہ آئل بائیو ڈیزل کمپنیوں کے حوالے آلائشوں اورچربی سے نکلا تیل ماحول کو آلودہ اور متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹیکیپٹن(ر)محمد عثمان

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈا تھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی سر براہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور یوں کو زہر آلود آئل کے استعمال سے بچا لیا۔آلائشوں سے تیل تیار کرنے والے صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 7فیٹ رینڈرنگ یونٹس سیل جبکہ16ہزار 600 لیٹر تیل ،39 چربی سے بھرے ڈرم، 36 بڑے کڑاہے اور 154نیلے ڈرمز ضبط کر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈی جی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں آلائشوں سے تیل تیار کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا۔ ڈبل سڑکاں لاہور کے علاقے میںچیکنگ کے دوران عبدالحمید، نعیم،نوید، حامد، سنی خرم، عمران اورطارق نامی7 فیڈ رینڈنگ یونٹس کر سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

آلائشوں اورچربی سے نکلا 16ہزار 600 لیٹر تیل برآمدجبکہ 39 چربی سے بھرے ڈرم، 36 بڑے کڑاہے، 154نیلے ڈرمز بھی ضبط کر لیے گئے۔

ویجیلنس سیل نے کھلے آئل کی چھوٹی دوکانوں پر سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹس کا پتہ لگایا اور کارروائی کی گئی۔ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا آلائشوں سے نکالا گیا تیل استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ملا کر دوبارہ پیک کر کے فروخت کرتا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران ضبط کیا گیا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر آئل بائیو ڈیزل کمپنیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ آلائشوں اورچربی سے نکلا تیل ماحول کو آلودہ اور متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔ ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کی دھوکہ دہی کی کوئی بھی ٹیکنیک کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صوبہ بھر میںملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں