لاہور، شہری میں ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم

پیر 25 مارچ 2019 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم کر دیے گئے جبکہ ڈاکووں نے مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے ملت ٹاون میں دوران ڈکیتی ڈاکووں نے مزاحمت پر 18 سالہ ذیشان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور لوٹ کر فرار ہو گئے زخمی ذیشان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر وہاب کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 55ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے برکی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر رفاقت اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ شالیمار کے علاقے میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپی10ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوؤں منور اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،شاہدرہ کے علاقے ڈاکوؤں نے طارق اور فیملی سی1لاکھ 80ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ،گارڈن ٹائون میں ڈاکوؤں نے سبطین اور فیملی سے 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ ساندہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر منصب سے 60ہزار اور موبائل فون،سمن آباد سے ڈاکو اشرف سی54ہزار نقدی اور موبائل فون،مغلپورہ میں امیر حسین سے ڈاکو گن پوائنٹ پر20ہزار نقدی اور موبائل فون،گڑھی شاہو سے ڈاکو گن پوائنٹ پر وقار سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیکٹری ایریا اور گلبرگ سے گاڑیاں اور مصری شاہ، گلشن اقبال اور چوہنگ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں