مرگی لا علاج نہیں ،سو فیصد صحت یابی ممکن ہے،عالمی دن پر جنرل ہسپتال میں آگاہی واک و سیمینار
دنیا میں مرگی سے متاثرہ کل6کروڑ افراد میں سی22لاکھ کا تعلق پاکستان سے ہے جو ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ‘پروفیسر خالد محمود
منگل 26 مارچ 2019 17:09
(جاری ہے)
پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ مرگی کے مرض کی بر وقت تشخیص انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،یہ لا علاج مرض نہیں بلکہ مناسب علاج معالجے کے بعد سو فیصد صحت یابی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں مرگی کی شرح دیگر ملکوں کے مقابلوں میں زیادہ ہونے کی وجہ انفکیشن ہے ،ٹی بی ٹائیفائیڈ ، گردن توڑ بخار اس مرض کی اہم وجوہات ہیں ۔حاملہ خواتین احتیاط کے ذریعے تندرست بچے کو جنم دے سکتی ہیں ۔ڈاکٹروں کو مرگی میں فرق سمجھنا ضروری ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں مرگی سے متاثرہ کل6کروڑ افراد میں سی22لاکھ کا تعلق پاکستان سے ہے جن میں سے کم و پیش50ہزار مریض مرگی کا علاج کروا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ مریض جن کا مرض ادویات سے قابو میں نہ آئے ان کیلئے سرجری کا طریقہ موجود ہے۔پروفیسر احسن نعمان ، پروفیسر آصف بشیرکا بچوں میں مرگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بچے کے دماغ کا وہ حصہ جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ہوتا ہے اگر مرگی کے دورے بڑھتے رہیں تو دماغ کے اُس حصے کے زخمی ہونے کا امکان ہوتا ہے ،اسی طرح ڈاکٹر جانتا ہے کہ مریض کو کئی ایک ایسے دورے بھی ہوتے ہیں جو مرگی نہیں کسی اور بیماری کی علامت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید عہد میں پاکستان میں مرگی کے مریض ادویات اور آپریشن کے ذریعے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں شرح خواندگی کم ہو نے کی وجہ سے عوام الناس میں اس مرض کے بارے میں زیادہ شعور نہیں ہے ۔ خصوصا ہمارے دہی علاقوں میں لوگ مرگی کے مرض کو جن بھوت کا سایہ سمجھتے ہوئے تعویز گنڈے سے اس کا علاج کراتے ہیں جو غلط ہے۔ ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرز کے علاوہ میڈیا،سول سوسائٹی ،علمائے کرام اور سماجی تنظیمیں مرگی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ وہ توہمات پر کان نہ دھریں اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔ڈاکٹر محسن ظہیر اور ڈاکٹر شاہد مختار اور دیگر مقررین نے کہا کہ دیگر بیماریوں کی طرح مرگی بھی ایک دماغی بیماری ہے جس کا علاج ہونا چاہیے ،اس مرض کی کئی ایک اقسام ہیں جس کی صحیح تشخیص سے ہی صحیح علاج ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریض کو مرگی کے دورے کے دوران کروٹ کے بل لٹا دینا چاہیے اور کوشش کی جائے کہ ایسے مریض کو زخمی ہونے سے بچایا جائے اور اگر اس دورے کا دورانیہ3منٹ سے زیادہ ہو تو ہسپتال جانے سے تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ مرگی کے شدید دورے میں ہاتھ پیر اکڑ جاتے ہیں ،منہ سے جھاگ نکلنا اور پیشاب بہنا شروع ہو جاتا ہے جبکہ بچوں کو ہاتھ یا پاؤں میں ہلکے جھٹکے بھی لگتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے مریض کو مستند ڈاکٹر یانیورو فزیشن کو دکھایا جائے ،خون کے متعلقہ ٹیسٹ ،ای سی جی اور ایم آر آئی کروا کر با قاعدہ ادویات استعمال کی جائیں ۔واک کے اختتام پر کبوتر اور غبارے فضاء میں چھوڑے گئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات